بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ، لیگی اور اتحادی ارکان اسمبلی کی کڑی نگرانی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل( ن) لیگ کی جانب سے لیگی اور اتحادی ارکان اسمبلی کی کڑی نگرانی جاری ہے جبکہ تمام ایم پی ایز کو موبائل فون کا استعمال محدود کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کے اراکین صوبائی دارالحکومت کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ قیادت کی جانب سے ن لیگ، پیپلز پارٹی، راہ حق پارٹی اور دیگر آزاد ارکان اسمبلی کو کل 22 جولائی تک رائل سوئس ہوٹل ہی میں رہنے کی تاکید کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں تمام ارکان اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں ہوٹل سے براہ راست پنجاب اسمبلی اجلاس جائیں گے۔ہوٹل میں قیام پذیر اراکین صوبائی اسمبلی کو مخالف جماعتوں یا دیگر شخصیات کی جانب سے رابطوں سے بچانے کے لیے موبائل فون کا استعمال محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ اراکین کی حاضری چیک کرنے کے لیے مسلم لیگ( ن )نے ہوٹل کی لبابیز میں اپنے کارکنوں کی مستقل ڈیوٹی لگارکھی ہے۔

You might also like

Comments are closed.