لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس مقدمے کے اہم فرد مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور انکے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس مقدمے شامل مقصود چپڑاسی دبئی میں انتقال کرگیئے، دبئی پولیس نے مقصود احمد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مقصود احمد کا انتقال دل کی تکلیف باعث 7 جون کو ہوا۔
وزیراعظم اور اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران انکے اکاؤنٹ میں رقم آنے پر انہیں کو کیس میں شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد مقصود چپڑاسی بیرون ملک مقیم تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعوی شہزاد اکبر نے کیا تھا۔ کیس کی تفتیش کے دوران ہی مقصود کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ مقصود کے اہلخانہ نے ان کے انتقال پر کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔
مقصود چپڑاسی کو ایف آئی اے عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر رکھی تھی جبکہ ن لیگ کا موقف تھا کہ شریف خاندان سے منسلک ملازمین کو دوران تفتیش ہراساں کیا جاتا رہا جس کے وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔
اس سے قبل شریف خاندان کے ملازم فضل داد بھی انتقال کرچکے ہیں۔
Comments are closed.