بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان منگل کے روز دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔وفاقی وزرا اور پارٹی کی سینئیر قیادت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوگی۔

وزیراعظم گورنر ہاوَس کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گےجس میں وزیراعظم کو کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ویراعظم  کے دورہ کراچی کے باعث کل کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا اور اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کے نام پر لوٹ مار کی نئی دکان کھو ل لی گئی ہے  عمران خان اور  پی ٹی آئی  جلد پوری قوت سے سندھ میں آرہے ہیں جگہ پی ٹی آئی کا پرچم لہرائیں گے ۔

You might also like

Comments are closed.