لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بتایا ہے کہ ان سے ملاقات کے بعد وہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے 24 اپریل کو اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق وزیراعظم نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق نے عید کی مبارکباد دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ بطور وزیراعظم سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے سراج الحق کو سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اور اسی تناظر میں انہوں نے سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا ہے۔
PTM پارٹیاں 26 اپریل کو… دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے گورنرز کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کو فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے سردار اختر مینگل، چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محمود خان اچکزئی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی کو بھی ٹیلی فون پر مبارکباد دی۔
Comments are closed.