اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعظم نے دریافت ہونے والی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔
وزیراعظم کی یہ ذخائر عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لئے استعمال میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعظم سے فوجی فاو نڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کے سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پروزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعظم کو شمالی وزیرِ ستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو گیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیاگیا۔
اس موقع پروزیراعظم کی متعلقہ علاقوں کے عوام کے لئے دریافت شدہ گیس کے ثمرات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے علاقے کی ترقی ، سماجی بہبود ، تعلیم ، صحت کے حوالے سے سفارشات طلب کرلیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام سے کہا کہ جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ اس بارے میں منصوبہ بنایا جائے ۔
Comments are closed.