وزیراعظم عمران خان نے اسکل ایجوکیشن کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا۔
نوجوانوں کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسکل ایجوکیشن کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار اسکالرشپس دیں گے، 50 ہزار اسکالرشپس ہائرٹیکنالوجیز کیلئے دیئے جائیں گے۔
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) May 25, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے نوجوان آبادی کو روزگار کی فراہمی سے ملک ترقی کرے گا، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کے فنڈز مختص کوشش ہے ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع نجی شعبہ فراہم کرتا ہے، نوجوانوں کو روزگار کیلئے 2 پروگرام لارہے ہیں۔
Comments are closed.