اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو دہرا رہا ہوں۔
I welcome Prime Minister @JustinTrudeau‘s unequivocal condemnation of #Islamophobia & his plan to appoint a Special Representative to combat this contemporary scourge. His timely call to action resonates with what I have long argued. Let us join hands to put an end to this menace
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2022
خیال رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کی مذمت کی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آج کیوبیک سٹی کی مسجد پر حملے اور اسلامو فوبیا کے خلاف ایکشن کی یاد کا پہلا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے پانچ سال بعد بھی ہماری ہمدردی متاثرین اور ان چھ لوگوں کے پیاروں کے ساتھ جن کی جانیں لی گئیں۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں جن کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور نفرت کی دیگر تمام اقسام کے خلاف لڑتے ہوئے مل کر کام کرنا چاہیے اور ہم کریں گے، اس طرح ہمارا ملک زیادہ مضبوط ہوگا۔
To those whose lives were changed forever: We are here for you. We must – and we will – keep working together as we fight Islamophobia, racism, and all other forms of hatred. That’s how our country will become stronger and more inclusive. https://t.co/hIWyOXKo85
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) January 29, 2022
Comments are closed.