اسلام آباد: وزیراعظم نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو پیکا ترمیمی آرڈیننس پر قواعد و ضوابط تیار نہ ہونے تک گرفتاریوں سےت روک دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے ایف آئی اے کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے تحت گرفتاری سے روک دیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے اس حوالے سے گزشتہ روز ہی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جو اب ڈی جی ایف آئی اے تک پہنچا دی گئی ہیں۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد کے لئے قواعد و ضوابط بنانے پر کام جاری ہے، قواعد و ضوابط تیار ہونے تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے، پیکا آرڈیننس پر کیسے عمل کرنا ہے قواعد و ضوابط میں تمام تفصیلات شامل ہوں گی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت ایف آئی اے کو گرفتاریوں سے روک دیا تھا عدالت کا کہنا تھا کہ دنیا ہتک عزت کوڈی کرمنلائز کرنے کی طرف جارہی ہے۔
Comments are closed.