بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے خط کا ڈراما رچا رہے ہیں، سینیٹر مشتاق

پشاور: امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت چنددنوں کی مہمان اور آخری سانسیں لے رہی ہے ۔موجودہ حکومت اور پاکستان ایک سا تھ نہیں چل سکتے۔ عمران خان نے پاکستان کو غلام ملک بناےا ۔جماعت اسلامی آج بلدیاتی انتخابات میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کلین سویپ کرے گی ۔ضلعی انتظامےہ بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہے اور صاف وشفاف انتخابات کو ےقینی بنا ئے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے احےا ءالعلوم بلامبٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیر جما عت اسلامی لوئر دیر اعزازالملک افکاری ، جنرل سیکرٹری ارشد زمان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حا فظ ےعقوب الرحمان ، تحصیل بلا مبٹ کے امیر مجید اللہ خان ، عمران خان بھی موجود تھے ۔سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ محمود خان اور ان کے وزراءاور ارکان اسمبلی نے الیکشن مہم کے دوران لوئر دیر سمیت دےگر اضلاع کے دورے کرکے الیکشن قوانین اور قواعد وضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور قانون کو پا مال کیا تاہم بلدیاتی الیکشن کے لئے سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال کرنے کے باوجود پی ٹی آئی شکست نہیں بچ سکتی ۔

انھوں نے نے پی ٹی آئی کے سنجیدہ اور باضمیر کا رکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ آج بلدیاتی انتخا بات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں کیونکہ جما عت اسلامی کا دامن کرپشن سے پاک ہے ۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سیاسی منظر سے ہٹ جا نے کے بعد لوئر دیر میں ترقی کا پہےہ جام ہوچکا ہے اس لئے ضلع دیرکو ترقی کی راہ پر دوبارہ ڈالنے کے لئے جما عت اسلامی کی کا مےابی ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو مہنگائی ، بے روز گاری اور قرضوں میں ڈبو دےا ۔گو رنر ہاﺅس پشاور کا سالانہ خرچہ 32کروڑ ہے جوکہ غریب ملک اور عوام کے ساتھ ظلم نا انصافی اور شاہ خرچی ہے ۔وزیر اعظم عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے خط کا ڈراما رچا رہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔

عمران خان نے پار لیمنٹ کو بے توقیر اور ملک کا معیشت کو تباہ کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے عمران خان نے نہیں رکوائے بلکہ امریکہ کی ضروررت نہیں رہی ۔عمران خا ن نے امریکہ اور برطا نےہ کو ہوائی راستہ فراہم کیا ۔

عمران خان ایک طرف اصولوں اور کرپشن اور رشوت کے خاتمے کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب اپنی حکومت بچانے کے لئے پنجاب کی وزارت اعلیٰ اور صو بہ سند ھ کی گورنر ی اپوزیشن کو سیاسی رشوت کے طور پر پیشکش کر رہا ہے ۔ 

You might also like

Comments are closed.