بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم کے مرکز آمد

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے، ایم کیو ایم کے مرکز آمد

کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور علی زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لینڈنگ کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم سے سیدھا ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے جہاں ایم کیو ایم کی قیادت اور پی ٹی آئی اراکین نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد آمد سے پہلے سخت سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور سکیورٹی اسٹاف نے متعدد اراکین اسمبلی کی بھی تلاشی لی ہے جبکہ عملے نے پنڈال میں موجود تمام افراد کو موبائل کے استعمال سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ریگر رہنماﺅں سے اہم ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، موجودہ صورتحال، گورننس سمیت اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پر بات چیت ہوگی، ملاقات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہوگی، جب کہ پیر صدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث خیرپور میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور  پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.