اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق قوم سے خطاب کچھ دیر میں نشر کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب 7 بجکر 15 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میر جعفروں، بلیک میلروں اور جمہوریت کے غداروں کے خلاف وزیر اعظم کا خطاب اہم ہو گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کا خطاب مؤخر ہونے کی ایک وجہ آرمی چیف سے ملاقات بھی کہی جارہی ہے، البتہ آج وہ قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
Comments are closed.