اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہناتھا کہ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں عسکری وسول قیادت شریک ہے۔
واضح رہے کہ آج ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی دورہ افغانستان پر کمیٹی کے شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔
Comments are closed.