اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

وزیراعظم شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ میں شرکت کیلئے مصر روانہ ہونگے

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف پیر کو شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ میں شرکت کے لئے مصر روانہ ہونگے ۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی 27ویں کانفرنس (COP-27) کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے۔ COP-27 کی مصری صدارت کی دعوت پر، وزیر اعظم 8 نومبر 2022 کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز پر ایک اعلی سطح کے گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم اعلی سطحی تقاریب بشمول اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیے گول میز میں بطور اسپیکر بھی شرکت کریں گے اور 7 نومبر کو مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ جس کی میزبانی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں میں بھی شرکت کریں گے۔

 وزیر اعظم سمٹ کی سائیڈ لائنز پر کئی عالمی رہنماں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.