جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی

لاہور:کرکٹ ورلڈکپ 2023کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔ 

انضمام الحق نے بتایا کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ  قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں  میں بابراعظم(کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز)حارث رئوف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر شامل ہونگے جبکہ محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

https://x.com/TheRealPCB/status/1705111673596751992?s=20

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار بالر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فاسٹ بالرز میں کافی انجریز ہیں، بڑے میچز میں کوشش کی ہے بالر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہو جنہوں نے میچز کھیل رکھے ہوں۔

بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ  5اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.