کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے جلد ہی ایک بار وائس نوٹ سننے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
جلد متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے وائس نوٹ کو بھیجے جانے کے بعد صرف ایک بار چلایا جا سکے گا اور فارورڈ یا محفوظ نہیں کیا جاسکے گا۔
میٹا کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق بعض اوقات صارفین کو اہم اور حساس معلومات (جیسے کہ کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ) آڈیو پیغام کے ذریعے آگے پہنچانی ہوتی ہیں لیکن ان کا اپنی جگہ موجود رہنا اپنے اندر مسائل رکھتا ہے۔
واضح کچھ ہفتوں قبل واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ میسجنگ کمپنی ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کی نجی اور حساس معلومات کو ایک نئی حفاظتی تہہ فراہم کرے گا اور وائس نوٹ کو غیر متعلقہ اشخاص یا بعد میں دوبارہ سننے کے امکانات کو انتہائی حد تک کم کردے گا۔
میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صارفین کو ویڈیو اور تصاویر ’ویو ونس‘ کا فیچر پہلے ہی دستیاب ہے جس کے تحت پیغام موصول کرنے والا صرف ایک بار ہی پیغام دیکھ سکتا ہے۔
Comments are closed.