منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

واٹس ایپ جلد ’کمپینین موڈ‘ نامی فیچر متعارف کرائے گا

کیلیفورنیا: انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ’کمپینین موڈ‘ نامی فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ کو ایک اکاؤنٹ سے ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کے متعلق لیک ہونے والی معلومات کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین بیک وقت مختلف ڈیوائسز سے چیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے، پیغامات بھیج سکیں اور کال کر سکیں گے۔

ایک صارف نے گوگل پلے بِیٹا پروگرام میں فی الحال آزمائے جانے والی اس واٹس ایپ اپ ڈیٹ کی نشان دہی کی۔

ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو پر شائع ہونے والے اسکرین شاٹس میں انکشاف کیا گیا کہ واٹس ایپ صارفین اپنے دوسرے آلات کو کیو آر کوڈ اسکین کرا کر رابطے میں لا سکیں گے۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

سب سے پہلے صارفین کو اپنی دوسری ڈیوائس میں واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے کھولتے ہوئے اسکرین پر موجود تین نقطوں کو دبانا ہوگا۔ جس کے بعد ’لِنک آ ڈیوائس‘ کو ٹیپ کرنے پر ایک منفرد کیو آر کوڈ ظاہر ہو جائے گا۔

جس کے بعد صارفین اپنی پہلی ڈیوائس میں واٹس ایپ کھول کر سیٹنگ میں جا کر ’لِنکڈ ڈیوائسز‘ کو ٹیپ کر سکتے ہیں بعد ازاں صارفین اپنی دوسری ڈیوائس میں کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی چیٹ ہسٹری اور دیگر ڈیٹا کی منتقلی شروع ہوجائے گی۔

You might also like

Comments are closed.