وفاقی حکومت نیوزی لینڈ کو دھمکی دینے کے بھارتی حقائق سامنے لے آئی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی آمیز جعلی پوسٹ بھارت سے جنریٹ ہوئی، فیک ای میل کے ذریعے مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی دی گئی۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور زیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کر کے بھارت کے ملوث ہونے کے حقائق بیان کیے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ تھا کہ اطلاع ملی نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کردیا ہم نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم کی تقریر تک انہیں یہ پیغام نہیں دیتے ، 19اگست 2021کو احسان اللہ احسان کے نام سے فیس بُک پوسٹ سامنے آئی، فیس بُک پوسٹ میں کہا گیاکہ آئی ایس کے پی نیوزی لینڈ ٹیم کو نشانہ بنا سکتی ہے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کی تحریک کے دوران بھارت سے ٹویٹس کی گئیں سنڈے گارڈین نامی بھارتی اخبار میں احسان اللہ احسان کی پوسٹ کی بنیاد پر مضمون لکھا گیا 24اگست 2021کو مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو ای میل کی جاتی ہے مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو کہا جاتا ہے کہ اس کے شوہر کو پاکستان میں نشانہ بنایا جاسکتاہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پہلی پریکٹس 13ستمبر کو کی گئی جس میں کوئی تھریٹ رپورٹ نہیں ہوا، 17 ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بتایا کہ انہیں اپنی حکومت کی طرف سے تھریٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس لیے اپنی حکومت کی ہدایت پر ہم یہ ٹور منسوخ کرنا چاہتے ہیں، جس پر سیکیورٹی فورسز اور پی سی بی کے افسران کیوی ٹیم کے پاس گئے اور ان سے تھریٹ کے بارے میں پوچھا تو اسے بھی کچھ نہیں پتہ تھا، وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون کرکے دورہ منسوخ کرنے کی درخواست کی جس پر جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ان کے پاس تھریٹ کی ٹھوس معلومات ہیں، جس کے بعد وہ ٹور منسوخ ہوگیا۔
Comments are closed.