4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Millerton free amarillo hookups denver hookup airbnb gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب ریفرنسز، احتساب عدالت میں شہباز شریف کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور دیگر کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہائوسنگ پراجیکٹ، رمضان شوگر ملز ریفرنس اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت ہوئی ہے۔

دوران سماعت وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے جج نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

شہباز شریف کی جانب سے نیب ریفرنسز میں مستقل حاضری معافی کے لئے ان کے وکیل کی جانب سے درخواست عدالت میں جمع کردادی گئی۔

درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ ہر پیشی پر وہ پیش نہیں ہو سکتے لہذا ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر کے ان کی جگہ پر ان کا نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالتی حاضری معافی کی درخواست پر عدالت نے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 15جون تک ملتوی کردی ہے۔

جبکہ عدالت نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ پراجیکٹ ریفرنس اور رمضان شوگر ملز کیس میںنیب کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 20جون تک ملتوی کردی ہے۔

You might also like

Comments are closed.