بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

نگراں حکومت کا عوام کو پہلا تحفہ: پیٹرول ساڑھے 17، ڈیزل 20روپے مہنگا

اسلام آباد:نگراں حکومت نے آتے ہی عوام کو مہنگائی کے شکنجے میں جگڑ ڈالا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو جیتے جی مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹر ول کی قیمت میں 17روپے 50 پیسے  جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے کا اضافہ کیا ہے،قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی  نئی قیمت 290 روپے 45پیسے ہوگئی ہےجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 293روپے 45پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے  نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے وزرات خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی تھی جس کو نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا تھا۔

You might also like

Comments are closed.