جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کے نام پراتفاق

پشاور:جسٹس(ر)ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کردیئے گئے،ان کے نام پر سابق وزیراعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے بھی اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے نگران  وزیراعلی اعظم خان 90 سال کی عمر میں انتقال گرگئے تھے، جس کے بعد ان کی کابینہ بھی خود کار طریقے سے تحلیل ہوگئی۔

نئے نگرا ن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کے لئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اہم اجلاس بلایا، جس میں سابق وزیراعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے علاوہ لیگل ٹیم اور صوبے کے انتظامی امور چلانے والے افراد شریک ہوئے۔

ملاقات میں نئے نگران وزیراعلی کے نام پر غور کیا گیا، اور نئے نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لئے جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کا نام زیرغور آیا۔

محمود خان اور اکرام درانی نے نئے نگران وزیراعلیٰ کے لئے جسٹس ر ارشد حسین کے نام پر اتفاق کیا،جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام منظوری کے لئے گورنر خیبرپختوخوا کوبھیجا جائیگا۔ ج

سٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں اور وہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔

You might also like

Comments are closed.