اتوار 6؍ربیع الثانی 1445ھ22؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4 سال بعد آج وطن واپس پہنچ گئے۔

 سابق وزیراعظم کا طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرا تھا ۔

سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کیا، انہوں نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پردستخط کیے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر سابق وزیراعظم نے تقریباً دوگھنٹے قیام کیا۔

فلائٹ ’امید پاکستان‘ 1 گھنٹہ 22 منٹ کی تاخیر سے 10 بج کر 42 منٹ پر پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔

نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد اور صحافی بھی خصوصی طیارے میں موجود ہیں۔

دبئی سے چارٹرڈ طیارہ ساڑھے 12 بجے اسلام آباد اترے گا جس کے بعد وہ وہاں چند گھنٹے قیام کے بعد لاہور کے لئے اپنا سفر شروع کریں گے ۔بعد ازاں نواز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی قلعہ اتر کر مینارِ پاکستان پہنچیں گے۔

You might also like

Comments are closed.