اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر میاں نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کوسلام پیش کرتا ہوں۔
یوم تکبیر پرخصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ یوم تکبیر پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں چوبیس سال قبل آج ہی کے دن ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر میاں نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے کوسلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ ایک دلیر سیاسی قیادت ہی ملکی مفاد کیلئے دلیرادانہ فیصلے لیتی ہے، ڈالرز کی پیشکش کوٹھکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی خودداری کا فیصلہ تو میاں نواز شریف نے آج کے دن کردیا تھا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وقت نے یہ بھی ثابت کیا کہ پاکستان ایک انتہائی ذمہ دارایٹمی قوت ہے، پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے پر پوری مسلم امہ بھی فخر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تھا، اسے معاشی طاقت بھی ہم ہی بنائیں گے۔
Comments are closed.