اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سربراہ نواز شریف نے دبئی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات پر پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ انہوں نے زرداری سے سیاسی معاملات اور قومی معاملات پر بات چیت کی ہے۔
نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ کو تمام اہم سیاسی فیصلوں میں ان کو ساتھ لینے کا یقین دلایا،ہم اب بھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں ۔
انہوں نے نگراں سیٹ اپ پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا کیونکہ موجودہ اسمبلی اگلے ماہ اپنی مدت پوری کرے گی،دونوں فریقوں نے اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ نے ملک میں انتخابات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے بعد مسلم لیگ ن کے سپریمو نے وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.