لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں عوام نے نوازشریف کو دوبارہ اقتدار کا موقع دیا تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے،ہم نے نوازشریف کی قیادت میں عملی طور پر کام کر کے دکھایا، جو لوگ ملک کیخلاف سازش کر رہے تھے وہ تمام سازشیں دفن ہوئیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کے بجائے لیپ ٹاپ دیا، یہ وہی لیپ ٹاپ ہے جس نے کورونا میں بچوں کو تعلیم کا ذریعہ فراہم کیا، جو لیپ ٹاپ کو رشوت کہتا ہے آپ اس کی دماغی حالت کا اندازہ لگا لیں،عوام جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے، 4 سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پانڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا۔
اتوار کے روز لاہور میں یوتھ بزنس اینڈایگریکلچر لون سکیم کے تحت نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں گورنرپنجاب بلیغ الرحمن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بزنس اینڈایگریکلچر لون سکیم کے تحت نوجوان میں چیکس تقسیم کئے تقریب میں چیکس حاصل کرنے والے نوجوانوں نے وزیراعظم کے ہمراہ گروپ فوٹوکھنچوائی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروباری اور زرعی قرضوں کی فراہمی کی گئی گزشتہ رات وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا،پٹرول کی قیمت میں 9روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7روپے کی کمی کی گئی ، قیمتوں میں کمی جادو منتر نہیں ہیں۔
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں اوپر جارہی ہے ، روپے کی قدرمستحکم ہونے پر ڈالر کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کا یہ مثبت پہلو ہے ، کہ روپیہ مستحکم ہورہا ہے ، اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو روپے اور ڈالر کہاں ہوتے،ہماری معاشی صورتحال سست روی کا شکار ہوجاتی،ہمت اوراستحکامات کے ساتھ پروگرام پر عمل کرلیا تو معیشت ترقی کرے گی،سب نے ملکر فیصلہ کرلیا کہ پاکستان کی قسمت بدلنی ہے تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کے خلاف سازش میں ملوث تھے اللہ ان کے سازشیں دفن کردیں ، آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں بلکہ چیلنجنگ پروگرام ہیں،نواز شریف کی قیادت میں جو پروگرام شروع کئے گئے ان کے محور عوام ہے،پنجاب کے طول وعرض میں میرٹ پر 50ہزار گاڑیا دی گئیں۔
نواز شریف کے دورمیں بنکوں کو 99فیصد قرض واپس ہوئے، نوازشریف نے نوجوانوں کو کلاشنکوف یا کوکین نہیں بلکہ کاروبار کے لئے قرضے دیئے تھے ، نوازشریف نے ملک سے 20، 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، نوازشریف نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا ، نوازشریف کو اقتدار سے محروم کیا گیا کیونکہ انہوں نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیئے تھے۔
نوازشریف کو پابند سلاسل کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی لیڈر شپ میں وہ کام ہوئے جو چیئرمین پی ٹی آئی کو نا منظور تھے ، اس شخص نے ملک کو معاشی صورتحال سے دوچار کیا جب ا س سے آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو اداروں کیخلاف غلیظ ترین زبان استعمال کی گئی۔
ایک شخص نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دن رات کہتا تھا کہ شہبازشریف کو اندر کیوں نہیں کیا، اس کا خواب تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کو جیل بھیج دوں،چینی سکینڈلز،مالم جبہ،190ملین پاؤنڈز اور گھڑی سکینڈلز ہمارے دور میں نہیں ہوئے۔،
عمران خان نے ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اور اس کے دور میں کیا کیا سکینڈل نہیں ہوئے کہا جاتا تھا کہ لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہا ہے جو لیپ ٹاپ کو رشوت کہتا ہے اس کے دماغی توازن کا خود اندازہ لگالیں قوم کو تھوکا وقت کے ضیاع اور الزامات کے بوچاڑ سے بڑی ملک دشمنی ہو نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں تین ارب ڈالرز کے قرضے بڑے خاندانوں کو دیئے گئے، 3ارب ڈالرز پاکستان کیلئے 800ارب روپے بنتے ہیں، 900ارب روپے میں سے زیادہ نہیں تو 300ارب روپے نوجوان کو دے دیتے،نوازشریف کو ایک سے زیادہ بار اقتدار سے ہٹایا گیا نوازشریف نے پاکستان کے خلاف کسی سازش کا سوچا بھی نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو بتادوں کہ یہ وہی لیپ ٹاپ ہیں جو لاکھوں بچوں کیلئے آمدنی کا ذریعہ بنا،نوازشریف کی قیادت میں لاکھوں لیپ ٹاپس نوجوانوں میں تقسیم کئے گئے اگلے الیکشن میں نوازشریف کو موقع دیا تو وعدہ کرتا ہوں کہ ہم پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے اگر حقائق پر فیصلہ کریں گے تو پاکستان بہت آگے نکل جائیگا۔
نوجوانوں یہ آپ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن میں ووٹ کس کو دینا ہے یہ نہیں کہتا کہ مجھے یا نوازشریف کو ووٹ دیں ،ووٹ دیتے وقت گزشتہ چارسال تباہی وبربادی کو سامنے ضرور دیکھیں ، جس شخص کو فراڈ کے ساتھ وزیراعظم بنایا گیا چارسال وہ چور ڈاکوکا گردان کرتا رہا ، نوازشریف کی قیادت میں اب وطن کو بنانا اور آگے لے کرجانا ہے۔
Comments are closed.