اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

نواب شاہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ: 30 افراد جاں بحق ، 50 زخمی

نواب شاہ:کراچی سےپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 50افراد زخمی ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے، کراچی سے  ایبٹ آباد جانے والی ٹرین میں 1100 سے زائد مسافر سوار تھے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن نواب شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، جس میں ہزارہ ایکسپریس کی10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے،حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی، 10 ایس ایچ اوز، 4 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد پولیس اہلکار  ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کراچی کے مطابق بریک دیر سے لگنے کی وجہ سے حادثے نے شدت اختیار کی، متاثرہ ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتریں۔ حادثے کے نتیجے میں کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں تاخیر کا امکان ہے۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب کمشنر نوابشاہ عباس بلوچ نے بتایا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو چکی ہے، ایک بوگی میں اب بھی مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.