مقبوضہ بیت المقدس:قابض صہیونی فوج نے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے متعدد افراد کو شہید کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں اسرائیل بمباری کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ اس دوران رفح میں نقل مکانی کرنے والے نہتے مظلوم اور بے گھر فلسطینیوں پر حملہ کرکے اسرائیلی فوج نے متعدد افراد کو شہید کردیا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں بے گھر ہوکر نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں نے قتل کرنا شروع کردیا ہے۔ کئی مقامات پر فائرنگ اور دیگر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کئی فلسطینیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی لاشیں سڑکوں پر ڈھیر کی صورت پڑی ہیں جب کہ اس حوالے سے وائرل ہونے والی کچھ ویڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں۔
Israeli army launched an attack on Jabalia, Gaza.
House of al-Khalil family was completely destroyed in the Israeli attack.At least 22,313 Palestinians have been killed and more than 57,000 others injured ince Oct. 7. pic.twitter.com/eArambQwCv
— In Context (@incontextmedia) January 3, 2024
صیہونی فوج نے جبالیہ میں اقوام متحدہ کی ایک پناہ گاہ پر بھی حملہ کیا، شمالی غزہ سے فوج نکالنےکے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری تیز کردی اور زیادہ شدت والے بموں کا استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اُدھر خان یونس کے علاقے میں گھر پر بمباری سے صلاح خاندان کے14 افراد شہید ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے، خان یونس کے گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 313 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.