وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نتھیا گلی، کاغان اور ناران میں سیاحت کے نئے بہترین مواقع ہیں ملک میں نتھیا گلی جیسے 15نئے سیاحتی مقامات بنائے جا سکتے ہیں۔
ناران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا، شمالی علاقوں میں نئے سیاحتی مراکز کی ضرورت ہے جب سیاح خود کومحفوظ سمجھیں گے تو وہ پاکستان آئیں گےسیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے کئی کھیل متعارف کرائے جا رہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کےحو الے سے صوبائی حکومتوں کو قوانین کی تیاری کی ہدایت کی ہےملک میں مذہبی اور تاریحی سیاحت کی گنجائش موجود ہے ملک میں نتھیا گلی جیسے 15نئے سیاحتی مقامات بنائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبے لا رہے ہیں، سیاحتی زون بنا رہے ہیں جس سے سیاحت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے کئی کھیل متعارف کرائے جا رہے سردیوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا۔
Comments are closed.