بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے سال کا پہلا تحفہ ، حکومت نے  پیٹرول ایک بار پھر مہنگا کردیا

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، مزید مہنگا ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 144روپے 82پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافے کی سمری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 141روپے 62پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل میں 3روپے 95پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 113روپے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 15پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فی کیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

You might also like

Comments are closed.