راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں ،عمران خان کے ساتھ ابھی تک کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں ، نواز شریف کی تحریک نجات بھی میں نے پلان کیا تھا۔
شیخ رشید نے کہاکہ عدم اعتماد کے بعد عمران خان عوام میں بہت مقبول ہوگئے ہیں، میں ہمیشہ ایک ہی آدمی کے ساتھ سیاست کرتا ہوں جم غفیر کے ساتھ نہیں ،میں نے کسی کے ساتھ دھوکا نہیں کیا،تھانے کی سیاست نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میئر کا الیکشن میں ایک ووٹ سے ہارا تھا،50،60سال پہلے خونی الیکشن نہیں ہوتے تھے ، میں نے سیاست میں کسی سے انتقام نہیں لیا،نواز شریف کی تحریک نجات بھی میں نے پلان کیا تھا۔
Comments are closed.