نیشنل اوشین سروس (این او اے اے) کے تعاون سے سائنسدانوں نے ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق خلیج میکسیکو کا “ڈیڈ زون” (کمیاب آکسیجن والے خطہ) اس سال ریکارڈ پر دنیا کا 12 واں سب سے بڑا ڈیڈ زون علاقہ بن گیا ہے۔
محققین نے بتایا کہ اس سال یہ علاقہ تقریباً 6,705 مربع میل ہے جو توقع سے زیادہ ہے۔ یہ علاقہ پانی میں آکسیجن کی کم مقدار رکھتا ہے جو کہ مچھلیوں اور دیگر سمندری حیاتیات کو ہلاک کرنے کیلئے کافی ہے۔
این او اے اے کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر نکول لیبوف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اس خطے کے ہائپوکسیا (آکسیجن کی کمی) کو سمندری زندگی کی صحت کے طور پر ناپیں، خاص طور پر بدلتی ہوئی آب و ہوا اور طوفانوں کی ممکنہ شدت اور بارش اور بہاؤ میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج کے ڈیڈ زون سے متعلق طویل مدتی ڈیٹا سیٹ سائنسدانوں کی مدد کرتا ہے کیونکہ وہ ڈیڈ زون کو کم کرنے اور ساحلی وسائل اور کمیونٹیز پر اثرات کا انتظام کرنے کے لیے اپنی حکمت عملیوں کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔
Comments are closed.