کراچی : جماعت اسلامی کراچی کےامیر حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا ہےکہ پیپلزپارٹی اپنی اکثریت ثابت نہیں کرسکےگی اور میئر جماعت اسلامی کابنے گا، پیپلز پارٹی کو جماعت اسلامی کا میئر قبول کرنا چاہیئے بلدیاتی انتخابات میں کس طرح سیٹیں چھینی گئیں ہیں سب کو معلوم ہےہم کسی کو کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دینگے۔
دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ ہورہی ہے، کے ای ایس سی کی نجکاری سے متعلق سپریم کورٹ میں ہماری درخواست زیرسماعت ہے، اس طرح کی کمپنیوں کا معاہدہ ریاست کے ساتھ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے مفاد عامہ کا کیس ہے کہ کئی کئی گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اس عفریت سے ہماری جان چھڑائی جائے، جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف ایک ہی پارٹی ہے، نیپرا کی ہر سماعت میں صرف جماعت اسلامی شریک ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ، لوڈشیڈنگ، فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں شہریوں کو لوٹا جارہا ہےاتنے وقت میں بہت سی چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں ،ریاست سے نجکاری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن کے کام نہیں کیے جارہے ہیں کے ای ایس سی کی پیداواری صلاحیت میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا گیابجلی کی تقسیم کا نیا معاہدہ نہیں ہونا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کے الیکٹرک کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں شدید گرمی میں ہیٹ ویو کے دوران بجلی کی معطلی سے شہریوں کے ہلاکتے ہو رہی ہیں جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف واحد آواز ہےکوئی سیاسی جماعت کے الیکٹرک کے خلاف بات نہیں کرتی کراچی کے شہریوں کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑ رہے ہیں ہم عدالت بھی جاتے ہیں اور نیپرا بھی جاتے ہیں۔
Comments are closed.