اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4.66 روپے اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سی پی پی اے (سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے 4.66 روپے فی یونٹ قیمت میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔ ممکنہ طور پر اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed.