اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی امیر حیدر خان نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پیدا کرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، ہم آج اس کا بویا کاٹ رہے ہیں یہ کانٹے عمران نیازی کے بچھائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑ رہی ہیں، جلد عوام کو سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کرینگے، مہنگائی کا احساس ہمیں بھی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے حلقوں کے ترقیاتی مسائل حل کیے جائیں گے۔
Comments are closed.