اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لی گئیں، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برف باری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی، تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا۔
Comments are closed.