رحیم یارخان میں مندر پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان مندر پر حملے کی مذمت کرتا ہے مندر واقعہ پر پوری قوم اقلیتوں کے ساتھ ہے۔
قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی، انہوں نے کہا کہ اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا انسانی حقوق میں مسلم اور غیر مسلم برابر ہیں وزیر اعظم نے مندر کی بےحرمتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیا۔
علی محمد خان نے کہا کہ پورا ملک ،حکومت ہندو برادری سے اظہار ہمدردی کرتی ہے پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پر کوئی فاشسٹ آئیڈیالوجی حکومت نہیں کر سکتی، مندر حملے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے، پاکستان کے جھنڈے میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ضروری ہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس نے مندر پر حملے کا نوٹس لیا ہے۔
دوسری جانب مندر پر حملے کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرار داد منظور کر لی گئی۔قرارداد تحریک انصاف کے اقلیتی رکن روی کمار نے پیش کی۔متن میں کہا گیا ہے کہ رحیم یار خان میں مندر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں حملے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔
Comments are closed.