لاہور :متحدہ علما کونسل پاکستان نے عافیہ کی رہائی اور جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئے ملک گیر تحریک کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمدخان کی جانب سے شروع رجسٹریشن مہم کی حمایت کردی گئی۔
سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا کہ امریکی جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت انتہائی نازک ہے۔لاپتہ افراد کی بازیابی بھی ہماری قومی حمیت اور غیرت کے معاملات ہیں۔ہماری آزادی و خود مختاری اور وقار سے تعلق رکھتے ہیں۔آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت کو غیر موثر بنانا چاہتا ہے اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کو ہاتھ میں لینا چاہتا ہے نویں جائزہ اجلاس کا یہی مقصد ہے اور سینٹ میں اس پر اظہار خیال کر چکا ہوں ۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کشمیر پر بھارت کا من پسند موقف ہم پر تھوپنا چاہتا ہے۔علاقہ میں بھارتی بالادستی کے تحت پاکستان کو زندگی گزارنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔جس سے خدانخواستہ پاکستان کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ہم سب کی عافیہ صدیقی کے معاملے پر جوابدہی ہوگی۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ساری قوم اس معاملے میں گناہ گار ہے۔انسانی حقوق کا بہت بڑا مسئلہ ہے، امت کی اس بیٹی کا یہی پیغام ہے کہ مجھے اس جنم سے نکالو۔اسلام آباد کے ہائی کورٹ کے حکم کی وجہ سے ہمیں امریکہ کا ویزہ ملا اس میں حکومتی کوئی کوشش شامل نہیں ہے۔اپنے خرچہ پر امریکا گیا۔ہمیں عافیہ کو ان کے بچوں کی تصاویر نہیں دکھانے نہیں دیں گئیں۔
سینیٹر مشتاق نے کہا کہ مجھے علمائے کرام سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔آج بھی منبر و محراب ایک ہو جائیں تو ایک طاقتور آواز بن جائے گی جو صورتحال کو تبدیل کر سکتی ہے۔عدلیہ،پارلیمنٹ،اسٹیبلشمنٹ پوری ریاست کو اس معاملے پر متوجہ کر سکتے ہیں۔عافیہ کے لیے مشترکہ آواز اٹھائیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے پانچ آپشنز سے آگاہ کرچکا ہوں۔ان میں رحم کی اپیل،عدالتی نظر ثانی درخواست،صحت کے حوالے سے رہائی کے قوانین اور ریاست کے درمیان مفادات کے تبادلے کے معاملے کے تحت بھی اس پر بات کی جا سکتی ہے۔میں نے موثر تحریک کے لیے رجسٹریشن مہم شروع کر دی ہے۔اس کے لیے تحریک منظم ہونے پر عوام کو اسلام آباد آنے کی کال دی جائے گی اور ہدف دس لاکھ افراد کی رجسٹریشن ہے۔عافیہ صدیقی کی جیل میں زندگی شدید خطرات سے دوچار ہے،اسے ہر منبر ومحراب کی آواز بن جانا چاہیے کامیابی یقینی ہے۔مظلوم بیٹی علمائے کرام کی طرف دیکھ رہی ہے۔
اجلاس کے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی مہم رجسٹریشن کیلئے لنک https://forms.gle/sfxmdFyqBhKNQBJ47جاری کردیا گیا ہے ۔
Comments are closed.