بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے چند بڑے سیکٹرز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت کے چند بڑے سیکٹرز میں ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔ ایف بی آر میں ٹریس اینڈ ٹریک نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگوں کے ٹیکس نہ دینے سے ملک کے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ ایف بی آر نے یکم جون سے ٹریس اینڈ ٹریک نظام نافذ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اب پتہ چلا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسٹے آرڈر دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان ڈائریکٹ ٹیکس لگانا پڑتے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کو ختم کرنے کے لیے ہرممکن قانونی کوشش کی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ سگریٹ انڈسٹری میں دو کمپنیاں 19 فیصد ٹیکس دیتی ہیں۔ جب کہ 40 فیصد جو سگریٹ فروخت ہوتی ہے اس پر ٹیکس نہیں دیا جاتا۔ سگریٹ سازی کے شعبے میں 40 فیصد ٹیکس نہیں دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینز انتخابات میں شفافیت کے لیے ناگزیر ہیں۔مشینز کی جلد دستیابی عمل میں لائی جائے۔

You might also like

Comments are closed.