لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی چودہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے 14طبق روشن کردیے۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں ناکام اور بدنام ہیں، عوام ان کو مسترد کردیں، حکمران جماعتیں جتھوں کی صورت ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں نے عوام کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ چند لوگ کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام فاقوں پر مجبور ہیں،حکمرانوں کی سیاست پاکستان میں، بچے اور جائیدادیں یورپ اور امریکا میں ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ حکمران طبقہ قوم کو سات دہائیوں سے دھوکا دے رہا ہے، حکمرانوں نے بنکوں کو لوٹا اور ٹیکس چوری کر کے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنائیں، ملک کی 14سیاسی جماعتوں نے عوام کے چودہ طبق روشن کردیے۔
Comments are closed.