ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 92 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 92 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2 ہزار 253 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 295 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 577 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 865 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 839 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 2 ہزار 873 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 557 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 211 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 936 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 82 ہزار 410 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 187 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 231 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 970 اموات اور 1 لاکھ 19 ہزار 986 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 529 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 374 ہے۔ اسلام آباد میں 746 اموات ہوچکیں۔ 72 ہزار 409 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 638 جب کہ فعال کیسز کی 940 ہے۔ صوبے میں 270 اموات ہوچکیں۔ 23 ہزار 428 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 852 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 569 ہے۔ آزاد کشمیر میں 532 اموات ہوچکیں۔ 16 ہزار 751 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 512 جب کہ فعال کیسز 105 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 300 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.