اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 567 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 16 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 200 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 567 نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.44 فیصد رہی۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 16 اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار344 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں 24 ہزار699 فعال کیسز ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12لاکھ 67 ہزار393 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 945 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 636 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 240 اور بلوچستان میں33 ہزار 159 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 376، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار422 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Comments are closed.