ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 575 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 9 مریض انتقال کرگئے جب کہ 637 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار 751 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 270 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 906 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 925 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 738 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 599 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 51 ہزار 588 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 493 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 666 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 962 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 20 ہزار 865 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 846 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 369 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 782 اموات اور 1 لاکھ 71 ہزار 695 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 223 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 323 ہے۔ اسلام آباد میں 947 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 953 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 498 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 44 ہے۔ آزاد کشمیر میں 741 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 713 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 368 جب کہ فعال کیسز کی 113 ہے۔ صوبے میں 358 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 897 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 398 جب کہ فعال کیسز 17 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 195 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.