ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 86 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 86 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3884 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 427 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 67 ہزار 73 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 1 ہزار 790 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 96 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 235 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 47 ہزار 459 مریض حت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 824 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 507 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 239 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 36 ہزار 78 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 56 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 360 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 570 اموات اور 1 لاکھ 38 ہزار 126 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہزار 217 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5031 ہے۔ اسلام آباد میں 821 اموات ہوچکیں۔ 85 ہزار 365 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 234 جب کہ فعال کیسز کی 1190 ہے۔ صوبے میں 332 اموات ہوچکیں۔ 29 ہزار 712 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 507 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4369 ہے۔ آزاد کشمیر میں 650 اموات ہوچکیں۔ 22 ہزار 488 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 876 جب کہ فعال کیسز 874 ہے۔ گلگت بلتستان میں 157 اموات ہوچکیں۔ 7 ہزار 845 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.