بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 85 افراد جاں بحق، 4553 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 85 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 320 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 85 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4553 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 244 ہے۔ اب تک 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 570 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 189 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 742 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 69 ہزار 639 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار 258 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 863 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 666 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 48 ہزار 729 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 964 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 476 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 859 اموات اور 1 لاکھ 46 ہزار 629 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 97 ہزار 542 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 957 ہے۔ اسلام آباد میں 856 اموات ہوچکیں۔ 90 ہزار 729 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 14 جب کہ فعال کیسز کی 503 ہے۔ صوبے میں 338 اموات ہوچکیں۔ 31 ہزار 173 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 294 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 763 ہے۔ آزاد کشمیر میں 688 اموات ہوچکیں۔ 26 ہزار 843 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 769 جب کہ فعال کیسز 493 ہے۔ گلگت بلتستان میں 171 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 105 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.