بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 8 جاں بحق، 431 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 761 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 8 مریض انتقال کرگئے جب کہ 431 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 453 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 348 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 45 ہزار 344 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 494 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 197 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 622 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 62 ہزار 675 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 379 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 32 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 35 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 25 ہزار 312 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 254 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 712 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 858 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 684 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 848 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 327 ہے۔ اسلام آباد میں 958 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 563 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 574 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 36 ہے۔ آزاد کشمیر میں 742 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 796 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 491 جب کہ فعال کیسز کی 41 ہے۔ صوبے میں 360 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 90 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 413 جب کہ فعال کیسز 3 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 224 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.