ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 53 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 376 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 53 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 383 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 13 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 190 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 67 ہزار 447 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 42 ہزار 805 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 168 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 349 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 19 ہزار 288 مریض صحت یاب ہوئے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 535 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 887 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 144 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 95 ہزار 504 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 781 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 375 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 164 اموات اور 1 لاکھ 26 ہزار 242 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 806 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 853 ہے۔ اسلام آباد میں 766 اموات ہوچکیں۔ 78ہزار 187 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 893 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 122 ہے۔ صوبے میں 290 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 481 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 538 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 667 ہے۔ آزاد کشمیر میں 556 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 315 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 655 جب کہ فعال کیسز 118 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 430 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.