ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 843 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 4 مریض انتقال کرگئے جب کہ 370 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 913 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 292 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 51 ہزار 778 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 412 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 32 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 640 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 65 ہزار 740 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 985 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 144 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 52 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 27 ہزار 789 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 760 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 700 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 896 اموات اور 1 لاکھ 74 ہزار 164 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 172 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 311 ہے۔ اسلام آباد میں 963 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 898 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 618 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہے۔ آزاد کشمیر میں 743 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 829 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 539 جب کہ فعال کیسز کی 43 ہے۔ صوبے میں 363 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 133 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 427 جب کہ فعال کیسز 16 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 225 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.