اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 34 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 723 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 19 کیسز سامنے آئے ہیں، 34 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 1 ہزار 549 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 2 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 723 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 42 ہزار 290 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 676 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 78 ہزار 780 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 214 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 1 کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 520 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 64 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے جس کے بعد اب تک کُل 1 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار 402 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 65 ہو گئی جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 516 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 184 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 243 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 74 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 224 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 139 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 772 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 232 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 294 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 783 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک یہاں کُل 566 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 712 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.