بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 11 جاں بحق، 400 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 400 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 845 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 213 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 223 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 598 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 51 ہزار 392 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 257 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 700 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 954 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 20 ہزار 603 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 687 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 426 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 774 اموات اور 1 لاکھ 71 ہزار 487 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 169 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 310 ہے۔ اسلام آباد میں 947 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 912 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 495 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48 ہے۔ آزاد کشمیر میں 741 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 706 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 345 جب کہ فعال کیسز کی 119 ہے۔ صوبے میں 358 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 868 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 394 جب کہ فعال کیسز 19 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 189 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.