ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے اموات 18 ہزار سے متجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 113 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 113 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4 ہزار 414 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 661 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 22 ہزار 202 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 889 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 306 ہے۔ صوبے میں 8 ہزار 550 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 50 ہزار 33 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 738 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 15 ہزار 248 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 658 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 64 ہزار 832 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 277 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 6 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 350 اموات اور 1 لاکھ 3 ہزار 921 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 75 ہزار 892 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 242 ہے۔ اسلام آباد میں 691 اموات ہوچکیں۔ 62 ہزار 959 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 528 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 505 ہے۔ صوبے میں 237 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 786 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 297 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 236 ہے۔ آزاد کشمیر میں 477 اموات ہوچکیں۔ 14 ہزار 584 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 312 جب کہ فعال کیسز 118 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 87 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.