راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء لگنے کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ فوج میں کسی نےاستعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کسی نے کوئی حکم عدولی کی۔ پاک فوج کو تقسیم کرنے کا خواب خواب ہی رہے گا، فوج آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہے اور رہےگی۔
میجر جنرل میجر جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف، عسکری قیادت جمہوریت پریقین رکھتی ہے، سپہ سالار اور عسکری قیادت جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔
Comments are closed.